سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن منصوبے کی تعمیر کے ابتدائی مراحل کامیابی سے مکمل ہو گئے ، ہی ژیانگ فی

330
Ski Kanari Hydropower Station Project
Ski Kanari Hydropower Station Project

بیجنگ۔29فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں چینی کمپنی کے تعمیر کردہ سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن منصوبے کی تعمیر کے ابتدائی مراحل کامیابی سے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ بات پراجیکٹ کے چیئرمین اور جنرل منیجر ہی ژیانگ فی نے شنہوا کو انٹرویو میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا کامیاب آغاز سی پیک کے تحت منصوبے کے شیڈول کے مطابق آپریشن کی ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواکے ضلع مانسہرہ میں 884 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں چائنا گیزوبا گروپ کی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہے اور اسے تعمیر کر رہی ہے۔

پراجیکٹ چیئرمین نےایکمنصوبے کی تعمیر کے ابتدائی مراحل کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئےکہا کہ ڈیم کی باڈی فلنگ، ڈائیورژن ٹنل لائننگ، پریشر سٹیل لائننگ کی تنصیب، یونٹ کی تنصیب اور انجینئرنگ کے دیگر اہم مقررہ وقت پر مکمل ہو چکے ہیں۔ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر جنوری 2017 میں شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے فعال ہونے کے بعد سالانہ تقریباً 3.21 بلین کلو واٹ آورماحول دوست بجلی پیدا ہو گی جس سے 1.28 ملین ٹن کوئلہ کا ایندھن بچ سکے گا اور کاربن گیسوں کے اخراج میں سالانہ 2.52 ملین ٹن کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا، ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا۔