دبئی۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 نے سہ فریقی سیریز کے چوتحے میچ میں افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم 49.4 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اوپنرز نے …
سہ فریقی سیریز، پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو 13 رنز سے شکست دے دی

مزید خبریں
دبئی۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 نے سہ فریقی سیریز کے چوتحے میچ میں افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی ٹیم 49.4 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔








