سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز شروع،

سڈنی ۔ 03 فروری (اے پی پی) سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز شروع ہو گئی، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ابتدائی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، بارش کے باعث کینگروز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فتح کیلئے 15 اوورز میں 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 12ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کرس لین …

سڈنی ۔ 03 فروری (اے پی پی) سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز شروع ہو گئی، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ابتدائی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، بارش کے باعث کینگروز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فتح کیلئے 15 اوورز میں 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 12ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کرس لین 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ گلین میکسویل نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اینڈریو ٹائی نے 4 اور سٹین لیک نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، سٹین لیک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں