راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں گرین شرٹس کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف ملا جو اس نے انیسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے 36 اور بابر اعظم نے 37 (ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ محمد …
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں گرین شرٹس کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف ملا جو اس نے انیسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے 36 اور بابر اعظم نے 37 (ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ محمد نواز کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کے مضبوط بائولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری 19.1 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کامل مشرا نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم دیگر بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔

پاتھم نسانکا 11، کوسال مینڈس 14، پون رتھنائیکے 8، کوسال پریرا ایک، کپتان ڈاسن شناکا 2، جانیتھ لیانگے صفر، ونندو ہسارنگا 5، دشمانتھا چمیرا صفر اور مہیش تھیکشنا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کی، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے دو جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 46 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان 23 رنز بنا کر ایشان ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ 75 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 36 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ونندو ہسارنگا کا نشانہ بنے۔ سلمان آغا 14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پون رتھنائیکے نے دو جبکہ ونندو ہسارنگا اور ایشان ملنگا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نواز کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلئیر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔








