سیالکوٹ،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 148واں یوم ولادت 9 نومبر کو منایا جائے گا

سیالکوٹ۔7نومبر (اے پی پی):مفکر پاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 148واں یوم ولادت اتوار9 نومبر کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔علامہ محمد اقبال 9نومبر1877 کو سیالکوٹ میں پید اہوئے تھے ۔ ان کے یوم ولادت کے موقع پرسیالکوٹ کے مختلف سرکاری و نجی اداروں سمیت نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، علامہ اقبال لورز فیڈریشن،اقبال اکیڈمی اور مختلف تنظیموں …

سیالکوٹ۔7نومبر (اے پی پی):مفکر پاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 148واں یوم ولادت اتوار9 نومبر کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔علامہ محمد اقبال 9نومبر1877 کو سیالکوٹ میں پید اہوئے تھے ۔

ان کے یوم ولادت کے موقع پرسیالکوٹ کے مختلف سرکاری و نجی اداروں سمیت نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، علامہ اقبال لورز فیڈریشن،اقبال اکیڈمی اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکرے، مباحثے، تقریری مقابلے، بیت بازی کے پروگرام بھی ہوں گے جن میں تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات پر عظیم فلسفی شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ میں علامہ اقبال کے 148 ویں یوم ولادت کا کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب اقبال منزل پر منعقد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی ،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات اور تاجر برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منانے کیلئےمختلف پروگرامز تشکیل دئیے گئے ہیں ۔