سیالکوٹ، اینٹوں سے بھرا ڈمپر الٹنے سے ڈرائیور زخمی

108
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں اینٹوں سے بھرا ڈمپر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سمبڑیال ڈسکہ روڈ پر کوٹلی نوناں سٹاپ کے قریب اینٹوں بھرا ڈمپر الٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اینٹوں سے لوڈ ٹرک سمبڑیال سے ڈسکہ کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی راجہ بس نے اوور ٹیک کرتے ہوے اسے کٹ کروائی جس سے ڈمپر لوڈ کیوجہ سے روڈ پر ٹرن اوور ہو گیا۔

انہوں نے مذید بتایا کہ ڈمپر الٹ جانے کے نتیجے میں 25سالہ محسن نامی ڈمپر ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا جس کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ہے۔