سیالکوٹ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ کے علاقے محلہ نیا حبیب پورہ میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لکڑی اور بالوں سے بنی چھت منہدم ہو گئی۔ چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود دو افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو …
سیالکوٹ، محلہ نیا حبیب پورہ میں گیس لیکج دھماکہ، چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، ترجمان ریسکیو 1122
سیالکوٹ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ کے علاقے محلہ نیا حبیب پورہ میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لکڑی اور بالوں سے بنی چھت منہدم ہو گئی۔ چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود دو افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکال کر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد گیس سپلائی بند کر دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی اور خستہ حال چھتوں کی بروقت جانچ پڑتال اور گیس لائنوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔









