سیالکوٹ، چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت

252
Barseem crop
Barseem crop

سیالکوٹ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ پنجاب میں جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ 6فیصد سےزیادہ کا اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مویشیوں و جانوروں کی تعداد8کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں نیزربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے25لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔انہوں نے چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔