سیالکوٹ۔5جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے2دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے تھانہ کی حدود میں پولیس نے افتخار احمد کی رپورٹ پر جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے کے الزام پر دکانداروں محمد افضل اور فیصل کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔