سیالکوٹ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

171
Food Safety Teams
Food Safety Teams

سیالکوٹ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی جانب سے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ نے ماہ نومبر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن کرتے ہوئے900سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جن میں 3کاروبار بندجبکہ 6 مقدمات درج کروا دئیے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کےمطابق فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے گزشتہ ماہ 120 سے زائد ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائدکئے اور600سے زائد کو اصلاحی نوٹس جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ 10ہزار 250 کلو سے زائد ناقص غیر معیاری اچار، 200لٹر ملاوٹی دودھ، 200 کلو سے زائد دیگر ممنوعہ اجزاء اور ناقابل استعمال آئل بھی تلف کیا گیا جبکہ تفصیلی جانچ کے لیے 16فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے۔اس موقع پرترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے397 سے زائد نئے کاروبار کو لائسنس جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایاکہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہر ضلع و تحصیل میں سرپرائز کے ساتھ ساتھ سالانہ چیکنگ کرتی ہیں۔

اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، خوراک کے انتخاب میں محتاط رہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر خوراک کے کاروبار سے متعلقہ تمام راہنما اصول وضع کیا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری مزید راہنمائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔