سیالکوٹ ، نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں س سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،ترجمان پولیس

73
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔25اپریل (اے پی پی):نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سیالکوٹ پولیس کے سینکڑوں مسلح جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کیا۔ اس کےعلاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوزنے لگائی گئی ڈیوٹیز کو چیک کیااور ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیااور تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈی پی او نے براہ راست خود نگرانی کی ۔