سمبڑیال۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ائیرپورٹ چوک المالک میڈیکل سینٹر میں اتوار کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ذوالفقار حسین نارونے بتایا کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ روڈ دھانانوالی مین روڈ پر واقع المالک میڈیکل سینٹر پر 6 اکتوبر بروز اتوار ماہر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیرنگرانی فری میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے،
فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر محمد بشیر واہلہ ایم بی بی ایس، آر ایم پی ،ایم ڈی میڈیسن اور سینٹرفیملی فزیشن،ڈاکٹر احسان اللہ نارو ایم بی بی ایس ، آرایم پی،ڈپ ڈائیگناسٹک الٹراسائونڈ(ڈی ڈی یو) ،ڈاکٹر محمد عبداللہ حبیب ایم بی بی ایس ، آر ایم پی ، جنرل فزیشن اینڈ سرجن کیمپ میں آئے مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے۔اس کے علاوہ کیمپ میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ، الٹراسائونڈ، ای سی جی اور شوگر کے فری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ المالک میڈیکل سینٹر پر ہر جمعتہ المبارک کو الٹراسائونڈ اور ای سی جی ٹیسٹ بالکل فری کیے جائیں گے۔