سیالکوٹ۔21نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع )سیالکوٹ کی جانب سے علاقہ میانی میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
اس اجتماع میں کسانوں کو گندم کی فصل بارے آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر فیلڈ آفیسر زراعت مرکز صدر حمیر ا یونس نے محکمہ زراعت (توسیع)کے تحت چلنے والی سکیموں سے متعلق کاشتکاروں کوآگاہ کیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے تحت چلنے والے پراجیکٹس ، نمائشی پلاٹس، گندم ، تیل دار اجناس، کسان کارڈ کے ذریعے کھادوں، زرعی ادویات اور بیج پر ملنے والی سبسڈی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے زمینداروں کو گندم کی پیدا واری ٹیکنالوجی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ دھان کی باقیات کو ہر گز آگ نہ لگائیں چونکہ یہ سموگ کا موجب بنتی ہے جو قابلِ سزا جرم ہے۔اس موقع پر زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔