سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے۔نارووال 22 کلومیٹر کا پہلا حصہ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) لاہور۔سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے۔نارووال 22 کلومیٹر کا پہلا حصہ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، باقی 69 کلومیٹر کا حصہ آئندہ ماہ میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 22 کلومیٹر کا یہ فعال ہونے والا حصہ کالاشاہ کاکو سے شروع ہو کر مریدکے۔نارووال روڈ تک ہے اور باقی …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) لاہور۔سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے۔نارووال 22 کلومیٹر کا پہلا حصہ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، باقی 69 کلومیٹر کا حصہ آئندہ ماہ میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 22 کلومیٹر کا یہ فعال ہونے والا حصہ کالاشاہ کاکو سے شروع ہو کر مریدکے۔نارووال روڈ تک ہے اور باقی ماندہ 69 کلومیٹر کا حصہ آئندہ چند ماہ میں کھول دیا جائے گا۔ ایف ڈبلیو او کی جانب سے 91 کلومیٹر پر محیط لاہور۔سیالکوٹ موٹروے مکمل ہونے سے سفر 50 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ موٹروے کے اس حصہ کے مکمل فعال ہونے سے جی ٹی روڈ اور ایم۔2 موٹروے پر ٹریفک کا بوجھ کم ہو جائے گا۔