
سیالکوٹ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی۔ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 3، 10، 17، 24، 31 جنوری کو گھنہ، بڈیانہ ایکسپریس، وریو، لنگڑیوالی، اوورا، گوپالپور، رسولپور، اسلام آباد، نظام آباد، نیکاپورا، ویژن، فیڈرز اور 7، 14، 21، 28 جنوری کو بٹر، ملک شاہ ولی،
چاند چوک، انڈسٹریل1، فیڈرز اور 1، 4، 8، 11، 15، 18، 22، 25، 29 جنوری کو چپڑاڑ، بجوات1، سراح، فیڈرز اور 7، اور 14، جنوری کو لدھڑ، آڈھا، کوٹ ماناں، انڈسٹریل3، گھوینکی، فیڈرز اور 2، 6، 9، 13 جنوری کو منڈی، سمبڑیال، دارالاسلام، ائیرپورٹ، دھاناں والی فیڈرز اور 2، 6، 9، 13، 16، 20، 23، 27، 30 جنوری کو بدوکے، ملکھانوالہ، بھوپالوالہ، فیڈرز میں صبح 9:00 بجے سے لیکر دوپہر 2:00 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔