سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا گاڑیوں کی ورکشاپس کا دورہ

سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان احمد لون نے گاڑیوں کی ورکشاپس کا دورہ

سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان احمد لون نے گاڑیوں کی ورکشاپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والی گاڑیوں، مشینری اور آلات کی ورکنگ کنڈیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں گاڑیوں کی مرمت، مینٹیننس اور آپریشنل استعداد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی ای او نے ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں اور مشینری کی بروقت مرمت اور باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ صفائی آپریشن مؤثر انداز میں جاری رہے اور شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں استعمال ہونے والی مشینری کا مکمل فعال ہونا ناگزیر ہے۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ورکشاپ عملے کی کاوشوں کو سراہا اور صفائی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔