- Advertisement -
سیالکوٹ۔13مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کارروئی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مراد پولیس نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزمان عثمان اور غضنفر کے قبضہ سے 4 کلو 460 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571973
- Advertisement -