سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

59
arrested
arrested

سیالکوٹ۔ 22 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہباز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز کے قبضہ سے 5 کلو 160 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔