کیوبا کو دہشت گردوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنا غنڈہ گردی کا مظاہرہ ہے،چین

بیجنگ۔22جنوری (اے پی پی):چین نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کودہشت گردی کی سرپرستی کرنےوالی ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنا امریکا کی جانب سے ’’غنڈہ گردی‘‘ کا مظاہرہ ہے۔ العربیہ ارود کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز کہا کہ امریکا کی جانب سے فہرست کا بار بار استعمال ’’حقائق کے خلاف ہے اور امریکا کے تسلط …

بیجنگ۔22جنوری (اے پی پی):چین نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کودہشت گردی کی سرپرستی کرنےوالی ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنا امریکا کی جانب سے ’’غنڈہ گردی‘‘ کا مظاہرہ ہے۔

العربیہ ارود کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز کہا کہ امریکا کی جانب سے فہرست کا بار بار استعمال ’’حقائق کے خلاف ہے اور امریکا کے تسلط پسند، جابرانہ اور غنڈہ گردی کے چہرے کو پوری طرح ظاہر کرتا ہے۔