سیالکوٹ۔4ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے سیالکوٹ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی پی 38سیالکوٹ کے رزلٹ سے ن لیگ سمجھ گئی ہے کہ ان کی حکومت نہیں آئے گی۔پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں پڑھے لکھے نوجوان اور نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں نے اپنی ائیرپورٹ ،ائیرلائن بنا کر سیالکوٹ کی ترقی میں مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ 2.5بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کر کے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیالکوٹ سالانہ دس ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرواتا ہے ،ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندگان نے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر اپنے آپ کو مضبوط کیا۔سیالکوٹ میں جاری تمام پراجیکٹس کو ایک سال میں مکمل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں اس وقت 1426640افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے ۔ سیالکوٹ کی 18 لاکھ آبادی کو کوروناویکسینیشن کا ٹارگٹ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ جلدازجلد سیالکوٹ کے تمام شہریوں کو کوروناویکسین لگا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کےپیش نظر این سی او سی نے ملک میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تمام ان اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ایک ہفتے کے لیے اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل کروایا جائے۔انہوں نے سیالکوٹ کےشہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون پر عمل کریں اور حکومت کی جانب سے دئیے گئے ایس او پیزعمل کریں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ویمن ہراسمنٹ سیل قا ئم کر دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ میں خواتین کو تحفظ اور ان کی شکایات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے ویمن ہراسمنٹ سیل کا قیام خوش آئند ہے ۔ڈی پی اوسیالکوٹ نے فری ایف آئی آر رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے،ماضی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالہ کے لیے میکنزم طےکیا گیا ہے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر لوگوں کی شکایات کا فالو اپ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا پر پابندیاں نہیں لگا رہی نہیں ۔
حکومت پاکستان ایک اچھا اقدام کرنا چاہتی ہے میڈیا کے لئے ایک مثبت سوچ رکھتے ہیں۔حکومت میڈیا پر کوئی چیز مسلط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ۔معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا ہفتہ وار اجلاس ضلع کونسل سیالکوٹ کے کمیٹی روم سیالکوٹ قلعہ پر منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمد اخلاق، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ چودھری احسن سلیم بریار، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی ، ٹکٹ ہولڈرز پی ٹی آئی چودھری غلام عباس، عظیم نوری گھمن، شاہنواز چیمہ، زاہد سلیم، مرزا دلابیگ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، سی ای اوز ہیلتھ و ایجوکیشن سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کے صورتحال کے بارے میں ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے شرکاءاجلاس کو بریفنگ دی ۔ اجلا س میں محکمہ تعلیم اور مال میں ملازمین کی بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے ضلع سیالکوٹ میں کورونا کی صورتحال بارے بریفنگ دی ۔