سیدعلی گیلانی کا نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں کانفرنس سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب

105

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور تقسیم برصغیر کے بعد عملاً پاکستان کا حصہ بننا تھا تاہم بھارت نے اپنی فوج کشمیرمیں اتار کر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار سیدعلی گیلانی نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز کے زیر اہتمام ”مسئلہ کشمیر ، ماضی ، حال اور مستقبل “کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے سرینگر سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔