بینک الفلاح کے ریونیو میں گذشتہ سال کے دوران 7.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) گذشتہ کیلینڈر سال کے دوران بینک الفلاح کے ریونیو میں 7.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔یہ بات بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کہی گئی جو ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیش کردہ اعدادوشمارکے مطابق 31 دسمبرکوختم ہونے والے سال کے دوران بینک کو14.045ارب روپے کاقبل از ٹیکس منافع حاصل ہواجو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.9فیصد زیادہ ہے، سال 2016میں بینک کو 13.023ارب روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔