سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں 175 فیصد اضافہ

ہانگ کانگ ۔ 27 فروری (اے پی پی) معروف برطانوی بینک ”سٹینڈرڈ چارٹرڈ“ نے کہا ہے کہ 2017 ءکے دوران اس کا قبل از ٹیکس منافع 3.01 ارب ڈالر رہا جو 2016 ءکی نسبت 175 فیصد زیادہ ہے۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2017 ءکے دوران اس کے قبل از ٹیکس منافع میں 2016 ءکے مقابلے میں 175 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ادارے کی جانب سے کاروباری ڈھانچے میں مثبت تبدیلی اور اخراجات میں سختی سے کمی ہے۔