سیدعلی گیلانی کی ریڈونی کولگام میں ایک اورفوجی کیمپ قائم کرنے کی مذمت

سرینگر۔4 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو ایک فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کردیا ہے اور یہاں چپے چپے پر فوجی کیمپ قائم کرکے شہری آبادی کو فوج کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکولگام کے علاقے ریڈونی بالامیں قابض انتظامیہ کی طرف سے ایک اورفوجی کیمپ قائم کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیاگیا ہے اور مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین کے ذریعے فوجیوںکو نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور حیوانیت اور درندگی کا نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔