سرینگر ۔ 3 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی اور انہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے محروم رکھنے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذموم اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میںجاری بیان میں …
سیدعلی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 3 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی اور انہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے محروم رکھنے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذموم اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میںجاری بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ 7برس سے گھر میں نظر بند کر کے ان کی سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے جسکا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے ۔








