سید خرم علی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے لیے ڈی جی وقار الدین کو عہدے سے ہٹا کر سید خرم علی کو نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس سروس گریڈ 21 کے سید خرم علی، جو اس وقت حکومتِ پنجاب کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے، کوتبدیل کرکے فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے لیے ڈی جی وقار الدین کو عہدے سے ہٹا کر سید خرم علی کو نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس سروس گریڈ 21 کے سید خرم علی، جو اس وقت حکومتِ پنجاب کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے، کوتبدیل کرکے فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایک اور نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ ڈی جی وقارالدین سید، جو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔یہ تقرری الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ء کی شق 29(3) میں 2025ء کی ترمیم اور سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق، سید خرم علی کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔