سید ذوالفقار بخاری کی ایران سے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے میں ملوث ہونے کی تردید

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار علی بخاری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ ایران سے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے میں ملوث ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بدھ کو نجی …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار علی بخاری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ ایران سے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے میں ملوث ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا وائرس جیسے حساس مسئلے پر حکومت کے خلاف تنقید کر رہی ہے لیکن وہ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومتوں میں قومی معیشت کو کس طرح سے تباہ کیا، اپوزیشن کو وباءکے خلاف نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ حکومت مہلک وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی اور چاہتی ہے کہ ملک میں وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ سید ذوالفقار علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نیک آدمی ہیں اور وہ موجودہ صورتحال میں پوری طرح سے سرگرم ہے لیکن وہ شہباز شریف کی طرح اپنی ذاتی تشہیر پر یقین نہیں رکھتے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جماعت کے سینئر رہنما ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

مزید خبریں