سید راشد شاہ راشدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

سید راشد شاہ راشدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پیر صاحب پگاڑا کے بڑے فرزند سید راشد شاہ راشدی نے وفد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل سینیٹر صفدر علی عباسی، محمد خان جونیجو اور معظم علی خان عباسی شامل ہیں۔ سید راشد شاہ راشدی نے پیر پگاڑا کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں جی ڈی اے وفد کے ساتھ ملکی ،عالمی ،علاقائی خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔