سرینگر ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تحرےک آزادی کے ممتاز رہنما ﺅںصوفی محمد اکبر اورشمس الحق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ زندہ قومیںاپنے ان سپوتوں کو کسی بھی طور فراموش نہیں کرتی ہیں، جو ان کی عزت، آزادی اور شاندار مستقبل کےلئے قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے …
سید علی گیلانی کا صوفی محمد اکبر اور شمس الحق کوخراج عقیدت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تحرےک آزادی کے ممتاز رہنما ﺅںصوفی محمد اکبر اورشمس الحق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ زندہ قومیںاپنے ان سپوتوں کو کسی بھی طور فراموش نہیں کرتی ہیں، جو ان کی عزت، آزادی اور شاندار مستقبل کےلئے قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان سرفروشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تجدید عہد کیا جائے کہ مقصد کے حصول تک جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی طالع آزما کو ان کے مقبروں پر سیاسی محل تعمیر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔








