سید علی گیلانی کی مارچ میں شرکت سے روکے جانے کی مذمت ، وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم

سرینگر ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر بادامی باغ چلو مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس کی طرف سے انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہ دینے اور حریت رہنمائوں سمیت سینکڑوں افراد کو گھروں اورپولیس سٹیشنوں میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے …

سرینگر ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر بادامی باغ چلو مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس کی طرف سے انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہ دینے اور حریت رہنمائوں سمیت سینکڑوں افراد کو گھروں اورپولیس سٹیشنوں میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ پولیس نے انہیں مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو ہی سیل کر دیا جبکہ حریت رہنمائوں بلال احمد صدیقی، محمد یوسف نقاش، محمد یٰسین عطائی، محمد اشرف لایااور سید امتیاز حیدر سمیت سینکڑوں افراد کونظربند کردیا

مزید خبریں