سید علی گیلانی کی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت،

سرینگر۔22 اپریل(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو فرضی الزامات میں گرفتار کرکے پولیس تھانوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور علاقے میںخوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گےلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا ہے کہ بعض پولیس …

سرینگر۔22 اپریل(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو فرضی الزامات میں گرفتار کرکے پولیس تھانوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور علاقے میںخوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گےلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا ہے کہ بعض پولیس افسر اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کے لیے اپنے ہی عوام کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے ان پولیس افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عوام کے خلاف جنگ چھیڑنے اور قتل و غارت میں حصہ لینے سے پرہیز کریں۔

مزید خبریں