سرینگر ۔ 03 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی آصفہ کے اغوا ، بے حرمتی اور سفاکانہ قتل پر کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو کوئی شک نہیں کہ یہاں کی کٹھ پتلی حکومت …
سید علی گیلانی کی کمسن آصفہ کے اغوا ، بے حرمتی اور سفاکانہ قتل پر کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 03 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی آصفہ کے اغوا ، بے حرمتی اور سفاکانہ قتل پر کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو کوئی شک نہیں کہ یہاں کی کٹھ پتلی حکومت کو ناگپور سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ جس حکومت کے وزراءخود اپنے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہوں، مایسی کٹھ پتلی حکومت امن وامان بحال کرنے کا دعویٰ کیسے کرسکتی ہے؟ انہوں نے کٹھوعہ کے علاقے رسنا میں دفعہ 144کے نفاذکے باوجود بی جے پی کی طرف سے ایک عوامی جلسے کے انعقاد کو سرکاری غنڈہ گردی کی بدترین مثال قراردیا۔








