اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں الجیریا کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سابق صدر لیامین زروال کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ کا استقبال پاکستان میں الجیریا کے سفیر ڈاکٹر براہیم رومانی نے کیا۔گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے عوام، سینیٹ آف پاکستان اور اپنی جانب سے الجیریا کی حکومت، …
سید یوسف رضا گیلانی کا الجیریا کے سفارت خانے کا دورہ، سابق صدر لیامین زروال کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں الجیریا کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سابق صدر لیامین زروال کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ کا استقبال پاکستان میں الجیریا کے سفیر ڈاکٹر براہیم رومانی نے کیا۔گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے عوام، سینیٹ آف پاکستان اور اپنی جانب سے الجیریا کی حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مجھے عوامی جمہوریہ الجیریا کے سابق صدر لیامین زروال کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، صدر زروال ایک مدبر رہنما تھے، پاکستان الجیریا کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایک عظیم دوست اور پاکستان کے حامی کے طور پر سابق صدر زروال نے ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مشترکہ امنگوں پر مبنی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے سفارت خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کی مشیر برائے آئی ایس سی و سفیر مصباح کھر بھی موجود تھیں۔








