بارباڈوس ۔8اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریت، قانون کی حکمرانی، مساوات اور باہمی شراکت داری کے کامن ویلتھ کے بنیادی اصولوں کے ساتھ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ پاکستان نے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس کانفرنس کا موضوع ہے: ’’کامن ویلتھ: ایک عالمی شراکت دار‘‘ہے۔ افتتاحی تقریب …
سید یوسف رضا گیلانی کا جمہوریت، قانون کی حکمرانی، مساوات اور باہمی شراکت داری کے کامن ویلتھ کے بنیادی اصولوں کے ساتھ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

مزید خبریں
بارباڈوس ۔8اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریت، قانون کی حکمرانی، مساوات اور باہمی شراکت داری کے کامن ویلتھ کے بنیادی اصولوں کے ساتھ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ پاکستان نے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس کانفرنس کا موضوع ہے: ’’کامن ویلتھ: ایک عالمی شراکت دار‘‘ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ( سی پی اے ) کے نمائندوں اور حکومتِ بارباڈوس کے سینئر حکام نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔کانفرنس کے آغاز سے قبل انہوں نے صدرِ بارباڈوس،ڈیم ساندرا میسن، وزیرِاعظم بارباڈوس ،میا امور موٹلی، سینیٹر ریجنالڈ آر۔ فارلے، صدرِ سینیٹ بارباڈوس اور صدر کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن،آرتھر ای۔ ہولڈر، اسپیکر، ہاؤس آف اسمبلی،شرلی اے۔ بوچوئے، سیکرٹری جنرل، کامن ویلتھ،رالف اے۔ تھورن، کے سی، ایم پی، قائدِ حزبِ اختلاف،ڈاکٹر کرسٹوفر کالیلا، ایم پی، چیئرمین سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی، اسٹیفن ٹوئگ، سیکرٹری جنرل، کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن،بیٹی پین، رکن پارلیمنٹ، بارباڈوس سے ملاقاتیں کیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے حکومتِ بارباڈوس اور عوام کی جانب سے گرمجوش میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا، جو رکن ممالک کے درمیان بین الپارلیمانی مکالمے، تعاون اور باہمی سیکھنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جمہوریت، قانون کی حکمرانی، مساوات اور باہمی شراکت داری کے کامن ویلتھ کے بنیادی اصولوں کے ساتھ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین سینٹ 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں پاکستان کی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں کامن ویلتھ کے رکن ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران اور ارکانِ پارلیمنٹ عالمی اور علاقائی اہم امور پر غور و خوض کے لیے شریک ہیں۔








