سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی جمشید خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی جمشید خان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی وفات کو جمشید خان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی جمشید خان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی وفات کو جمشید خان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام میں والدین کے احترام، خدمت اور ان کی قدر و منزلت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور ان کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اس کٹھن اور آزمائش کی گھڑی میں جمشید خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلنددرجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔قائم مقام صدر پاکستان نے سوگوار خاندان کے لیے صبر، حوصلے اور استقامت کی دعا بھی کی اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری پارلیمنٹ اور صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔