نیویارک۔3دسمبر (اے پی پی):امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور لیجنڈ سیرینا ولیمز نے پیشہ ورانہ سرکٹ میں واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کھیل میں نہیں لوٹ رہیں، حالانکہ ان کا نام دوبارہ اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پول میں شامل کر لیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے)نے تصدیق کی ہے کہ 44 سالہ …
سیرینا ولیمز نے واپسی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی، کاغذی کارروائی کے باوجود موقف برقرار

مزید خبریں
نیویارک۔3دسمبر (اے پی پی):امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور لیجنڈ سیرینا ولیمز نے پیشہ ورانہ سرکٹ میں واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کھیل میں نہیں لوٹ رہیں، حالانکہ ان کا نام دوبارہ اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پول میں شامل کر لیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے)نے تصدیق کی ہے کہ 44 سالہ سیرینا ولیمزکا نام تازہ ترین فہرست میں موجود ہے، جو 6 اکتوبر کو شائع ہوئی۔
اس فہرست میں شامل کھلاڑیوں کو مقابلوں سے باہر ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے ہر وقت دستیاب رہنا ہوتا ہے۔تاہم خبر منظرعام پر آنے کے چند ہی گھنٹے بعد سیرینا ولیمزنے سوشل میڈیا پر ردِعمل میں لکھا کہ میں ٹینس کورٹس میں واپس نہیں آ رہی۔ یہ سارا شور عجیب ہے۔یہ واضح نہیں کہ سیرینا ولیمزنے دوبارہ اندراج کیوں کروایا جبکہ وہ کھیل میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ اس عمل کا مطلب ہے کہ انہیں ٹیسٹنگ حکام کی جانب سے اچانک معائنوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سیرینا ولیمزنے 2022 کے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن وہ اس لفظ کو پسند نہیں کرتی تھیں اور ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ کھیل سے بتدریج آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان کے الوداعی ٹورنامنٹ میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، بلی جین کنگ، ٹائیگر ووڈز اور مائیک ٹائسن جیسے نامور شخصیات موجود تھیں۔قواعد کے مطابق کوئی بھی ریٹائرڈ کھلاڑی 6 ماہ تک مسلسل ڈوپ ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب رہے بغیر دوبارہ مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اگر سیرینا ولیمزکا نام 6 اکتوبر کے آس پاس دوبارہ شامل کیا گیا ہے تو ممکنہ طور پر اپریل 2026 سے وہ اہل ہو سکتی ہیں ، اگر وہ کھیل میں واپسی چاہیں، جس سے وہ فی الحال انکاری ہیں۔سیرینا ولیمزکے پاس 23 گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز ہیں، جو اوپن ایرا میں کسی بھی خاتون کھلاڑی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اور ان سے زیادہ صرف مارگریٹ کورٹ اور نوویک جوکووچ نے جیتے ہیں۔
ادھر ان کی بڑی بہن وینس ولیمز نے رواں سال 16 ماہ کے وقفے کے بعد کورٹ میں واپسی کی اور 45 برس کی عمر میں یو ایس اوپن میں سنگلز اور ڈبلز دونوں مقابلوں میں حصہ لیا، جہاں وہ لیلہ فرنانڈیز کے ساتھ خواتین کے ڈبلز میں کوارٹر فائنل تک پہنچیں۔سیرینا اور وینس نے مل کر 14 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل اور تین اولمپک گولڈ میڈلز جیتے، اور اگرچہ سیرینا کی جانب سے انکار سامنے آ چکا ہے، ولیمز بہنوں کی ممکنہ دوبارہ جوڑی 2026 میں بھی شائقین کے لیے پرکشش خیال بنی ہوئی ہے۔








