سیشن عدالت لاہور، صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلئے این سی سی آئی اے کی درخواست خارج

سیشن عدالت لاہور، صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلئے این سی سی آئی اے کی درخواست خارج

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے ریاست مخالف ٹویٹس کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اوران کی بہن سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی درخواست خارج کرتے ہوئے جیل ٹرائل کےلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔