سیمنٹ فیکٹریوں کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 23فیصد کا اضافہ ریکارڈ

88
cement
cement

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):سیمنٹ سازی کے شعبہ کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 23فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سیمنٹ شعبہ کی فیکٹریوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سیمنٹ ساز فیکٹریوں کو 43.67 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے ۔

جاری مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کو 22.39 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2023 کی دوسری سہہ ماہی کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں سیمنٹ ساز فیکٹریوں کو 20.81 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔جاری مالی سال کی پہلی سہہ کے مقابلے میں دوسری سہہ ماہی میں سیمنٹ ساز فیکٹریوں کے منافع میں سہہ ماہی بنیادوں پر 5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔