سیمنٹ کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 59.45 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 59.45 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 150.544 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 میں سیمنٹ کی برآمد سے 94.409 ملین ڈالر زرمبادلہ …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 59.45 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 150.544 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 میں سیمنٹ کی برآمد سے 94.409 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارہ ماہ کے دوران سیمنٹ قومی برآمدات میں 56.135 ملین ڈالر یعنی 59.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سا ل کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں سیمنٹ کی برآمدات بالحاظ وزن 32.51 فیصد اضافہ سے 24 لاکھ 37ہزار565 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 32 لاکھ 30 ہزار 58 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 میں برآمدات کا حجم 20.31 فیصد اضافہ سے 33.249 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 27.636 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح ستمبر 2020 کے مقابلہ میں بھی اکتوبر 2020 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 19.65 فیصد بڑھی ہیں ۔ واضح رہے کہ ستمبر 2020 کے دوران 27.788 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔