اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):مالی سال 24-2023 کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی برآمدات کے مقابلے میں 40.46 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق، جولائی تا مئی (24-2023) کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات 236.797 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا مئی (23-2022) کے دوران 168.583 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مقدار کے لحاظ سے، سیمنٹ کی برآمدات بھی 66.78 فیصد بڑھ کر 3,707,427 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 6,183,117 میٹرک ٹن ہوگئیں۔دریں اثنا، سال بہ سال کی بنیاد پر، سیمنٹ کی برآمدات میں بھی مئی 2024 کے مہینے کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 78.23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔مئی 2024 کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات 32.251 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مئی 2023 میں 18.095 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اپریل 2024 میں 25.074 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 28.62 فیصد اضافہ ہوا۔