اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1487 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.85 فیصد کم ہے۔ پیوستہ …
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1487 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.85 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1381 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.02 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1521 ، راولپنڈی 1499،گوجرانوالہ 1480، سیالکوٹ 1480، لاہور 1500، فیصل آباد 1500، سرگودھا 1470، ملتان 1457، بہاولپور 1480، پشاور 1500 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1470 روپے ریکارڈکی گئی ۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1338، حیدرآباد 1327، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1343 روپے ریکارڈ کی گئی۔








