سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاﺅں نزد تحصیل ہیڈ کوارٹرز جی ٹی روڈ کامونکی میں ادا کی جائے گی اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) سینئر صحافی اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سابق صدر اشفاق ساجد مختصر …
سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے

مزید خبریں
سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے
ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاﺅں نزد تحصیل ہیڈ کوارٹرز جی ٹی روڈ کامونکی میں ادا کی جائے گی
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) سینئر صحافی اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سابق صدر اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات ان کے آبائی گاﺅں نزد تحصیل ہیڈ کوارٹرز جی ٹی روڈ کامونکی ( ضلع گوجرانوالہ) میں ادا کی جائے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اشفاق ساجد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔








