سینئر صحافی مطیع اﷲ جان کے مبینہ اغواءکے حوالہ سے میں نے آئی جی اسلام آباد سے بات چیت کی ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سینئر صحافی مطیع اﷲ جان کے مبینہ اغواءکے حوالہ سے میں نے آئی جی اسلام آباد سے بات چیت کی ہے، پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیری مزاری نے کہا کہ مجھے ابھی مطیع اﷲ جان کے کی خبر ملی ہے اور اس حوالہ …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سینئر صحافی مطیع اﷲ جان کے مبینہ اغواءکے حوالہ سے میں نے آئی جی اسلام آباد سے بات چیت کی ہے، پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیری مزاری نے کہا کہ مجھے ابھی مطیع اﷲ جان کے کی خبر ملی ہے اور اس حوالہ سے میں نے آئی جی اسلام آباد سے بات کی ہے، انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔