انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس گلگت میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
سینٹرل پولیس آفس گلگت میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
گلگت۔ 12 جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس گلگت میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پولیس کے سینئر افسران، ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس سربراہان، مختلف یونٹس کے افسران جبکہ تمام اضلاع کے متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی پلان، حساس مقامات، مجالس و جلوسوں کے انتظامات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، حساس مقامات، مجالس اور جلوسوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور تمام اضلاع میں مربوط سکیورٹی حکمتِ عملی کے تحت فرائض سرانجام دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، مذہبی رواداری اور عوام کے جان و مال کا تحفظ گلگت بلتستان پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔







