اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز نے چمن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت پر عزم ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ چمن میں دھماکے …
سینٹر شبلی فراز کی چمن بم دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز نے چمن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت پر عزم ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ چمن میں دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دریں اثناءسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفرالحق نے بھی چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔راجہ ظفرالحق نے مولانا حنیف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا انکے بلند درجات کیلئے دعاکی اور پسماندہ گان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہاکتوبر میں آزادی مارچ سے قبل جے یوآئی کے مرکزی رہنما پر حملہ افسوس ناک ہے۔صوبائی حکومت واقعہ کی انکوائری کرے اور قاتلوں کو عوام کے سامنے لائے۔








