اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شیلٹر ہومز کے لئے دی گئی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید 2 پناہ گاہوں کا افتتاح کر دیا ، سینیٹر فیصل جاوید نے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والی پناہ گاہوں کا دورہ کیا اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ ضلعی انتظامیہ …
سینٹر فیصل جاوید کا اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شیلٹر ہومز کے لئے دی گئی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید 2 پناہ گاہوں کا افتتاح کر دیا ، سینیٹر فیصل جاوید نے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والی پناہ گاہوں کا دورہ کیا اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے بھارہ کہو اور ترنول میں مزید 2 پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے قبل ازیں آئی الیون، ترلائی اور پشاور موڑ میں تین پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اسلام آباد کی حدود میں 5 پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ پناہ گاہوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود افراد کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سینیٹر فیصل جاوید کو پناہ گاہوں میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ شدید سردی سے بچنے کے لئے پناہ گاہوں میں ہیٹر بھی نصب کئے گئے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے پناہ گاہوں میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔








