سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق اور وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ 20سال قبل آج کے دن پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک اور قوم کا دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا جس کا سہرا ہمارے قائد محمد نواز شریف کے سر سجتا ہے،نواز شریف کے اس اقدام پر نہ صرف پاکستان بلکہ …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ 20سال قبل آج کے دن پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک اور قوم کا دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا جس کا سہرا ہمارے قائد محمد نواز شریف کے سر سجتا ہے،نواز شریف کے اس اقدام پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کو ناز ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو یہاں پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے چٹھہ بختاور میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے الیکشن آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ 20 سال قبل آج 28 مئی کے دن پاکستان آج کے دن محفوظ سلطنت کے طور پر ابھراجس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر قسم کے دباﺅ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنا نواز شریف کا قوم پر احسان ہے، ایٹمی دھماکوں کے بعد سعودی فرمانروا شاہ فہد نے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان پر ہی نہیں پوری اسلامی دنیا پر احسان کیا ہے ، اب سعودی عرب محفوظ ہو گیا ہے۔