چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے لکی مروت حملے میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں امن کے قیام کے لیے ناقابل فراموش ہیں،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے …
سینیٹر روبینہ خالد کی لکی مروت میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے لکی مروت حملے میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں امن کے قیام کے لیے ناقابل فراموش ہیں،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔سینیٹر روبینہ خالد نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








