سینیٹر سید شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان کا کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کنونشن سنٹر میں سینیٹ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کنونشن سنٹر میں سینیٹ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور اقوام عالم کو واضح پیغام دینے کے لئے کہ ہم مسئلہ کشمیر پر ایک صفحے پر ہیں اس کانفرنس کا نعقاد کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ سے زائد بھارتی افواج نے کشمیریوں کو گزشتہ45 دن سے قید کر رکھا ہے، نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقدام نے دنیا بھر کیلئے تشویش اور خطرے کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجود حکومت کی موثر خارجہ پالیسی نے مسئلہ کشمیر بھر پور انداز میں اجاگر کر دیا ہے اب مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر اہم فورم پر بھر پور انداز میں اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔