سینیٹر طاہر خلیل سندھو کی زیرقیادت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان کی فراہمی

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سینیٹر طاہر خلیل سندھو پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو امدادی سامان اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں وائی ڈی ایف، ایل ڈی ایس کے نمائندوں، ضلعی انتظامیہ، چرچ قیادت اور رضاکاروں کی مدد سے 200 سے زائد خاندانوں کو بنیادی امداد فراہم کی گئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سینیٹر طاہر خلیل سندھو پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو امدادی سامان اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں وائی ڈی ایف، ایل ڈی ایس کے نمائندوں، ضلعی انتظامیہ، چرچ قیادت اور رضاکاروں کی مدد سے 200 سے زائد خاندانوں کو بنیادی امداد فراہم کی گئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اگلے مرحلے میں قصور کے 150 خاندانوں کو امداد دی جائے گی جو کہ سیلاب سے متاثرہ 500 اقلیتی خاندانوں، خصوصاً مسیحی برادری، کی امداد کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے ایم پی اے طارق سبحانی، ڈی سی سیالکوٹ، ریسکیو 1122، فادر اشرف گل، فادر بینی، پادری ٹیم، شاہد رحمت (ایگزیکٹو ڈائریکٹر وائی ڈی ایف)، ایل ڈی ایس نمائندوں اور مخلص رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یکجہتی اور انتھک محنت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس بحران کی گھڑی میں کمزور طبقات کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں